ہفتہ 14 جنوری 2023 - 23:13
پشاور میں سربند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے سربند پولیس اسٹیشن میں ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سربند پولیس اسٹیشن میں ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب محافظ محفوظ نہیں تو عام آدمی کا کیا حال ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کی طرف توجہ دیں اور امن و امان کے سلسلے میں فوری اقدامات کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .